نئی دہلی ،03؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمال مشرقی کے 3ریاستوں سے ملے حوصلہ افزا انتخابی نتائج پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ہفتہ دوپہر تقریباً4 بجے وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کہا کہ میں میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ کے عوام کو بی جے پی کے گڈ گورننس ایجنڈے اور ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘کی حمایت کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتاہوں۔پی ایم نے مزید کہا کہ یہ ایک عام انتخابی جیت نہیں ہے۔وزیر اعظم نے تریپورہ کے نتیجہ کو تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ’یہ ظالمانہ قوتوں اور خوف کی سیاست پر جمہوریت کی فتح ہے۔آج خوف پر امن اور عدم تشدد کاغلبہ ہوا ہے۔ہم تریپورہ کو گڈ گورننس دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2018کے تریپورہ کے نتائج تاریخی ہیں۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، جس سے میں نے صوبہ کے لوگوں کا شکریہ کرسکوں۔ہم تریپورہ کو مکمل طور پر تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔